جج کا قتل ہو گیا ۔۔ خاندان کی عزت بچاتے ہوئے بڑے جج کیسے اللہ کو پیارے ہو گئے؟

image

فائرنگ سے جج انتقال کر گیا۔ جی ہاں سننے میں آپ سب کو یہ محسوس ہو رہا ہو گا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے؟ کیونکہ انہیں تو بہت سی سیکیورٹی حاصل ہوتی ہے۔

دراصل ہو اکچھ یوں کہ راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر میں اچانک ڈکیت داخل ہو گئے۔

اس کے بعد اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ اس پر سیشن جج سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی جس کے جواب میں ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔

اس افسوسناک واقعے پر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کرنے پر جو گولی جج صاحب کو لگی اس سے وہ زخمی ہو گئے۔ پھر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US