پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ترکی نے استنبول مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغان طالبان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے میں یہ کہا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے اور اب جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔
  • پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
  • ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان نے ’جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا‘
  • انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبی وسائل کی مینجمنٹ کے لیے افغانستان کو ہر قسم کی مدد دینے کو تیار ہے
  • امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی وزارتِ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھی چین اور روس کے جتنے نیوکلیئر تجربات شروع کر دیں

پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US