کراچی، سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ بطور چئیرمین ایف بی آر خلاف ضابطہ 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں درج کیا گیا، ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینکس، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ کمپنیاں اور بینک شبر زیدی کی بطور چئیرمین تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے، بطور چئیرمین شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔
29 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں سید محمد شبر زیدی، ایف بی آر اہلکار اور بینک انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔