دولہا سہرا پہننے سے پہلے ہی انتقال کر گیا ۔۔ کراچی میں لٹیرے گھر کے چھوٹے بیٹے کو بے رحمی سے گولیاں کیوں مار گئے؟

image

ماں کا لال سڑک پر انتقال کر گیا پر کسی کو ترس نہ آیا۔ جی ہاں یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے میں پیش آیا، اس واقعے نے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے لٹیروں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ذیشان نامی نوجوان آ کر مر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت گلشن اقبال میں شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے، متاثرہ شہری نے ان کا پیچھا کیا تو عائشہ منزل پر پہنچتے ہی جوان کو بے رحمی سے گولی مار دی۔

مزید یہ کہ نوجوان ذیشان کے دوست کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ذیشان کی شادی تھی اور وہ 5 بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی علاقے سہراب گوٹھ قیوم آباد میں فائرنگ جوان عبداللہ دین انتقال کر گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا ک مذکورہ شخص اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی انتقال کر گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US