حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی رات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ ان کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔

قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہوگی۔

5 روپے کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہوگی جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 164.7 روپے ہوگی۔ 

مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 147.68 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ 

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے 15 جون تک ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کہ پچھلے پندرہ دن میں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم نہیں ہوئیں اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے۔

’اس کے باوجود ہم نے عوام کے لیے فیصلہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے لیے کوئی گنجائش نکالی جا سکے۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US