آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ہونے والے حملے میں ملوث دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 15 ہے اور ان کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان ہیں۔
- سڈنی پولیس کے مطابق بونڈائی ساحل پر ہونے والے حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان ہیں جبکہ بچوں سمیت 42 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں
- آسٹریلوی میڈیا نے مسلح حملہ آوروں کی شناخت 50 سالہ باپ ساجد اکرم اور 24 سالہ بیٹے نوید اکرم کے ناموں سے کی ہے
- حملہ آور باپ 1998 میں آسٹریلیا آیا تھا جبکہ بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا، آسٹریلوی وزیرِ داخلہ
- مارے جانے والے 50 سالہ حملہ آور کے پاس شکار کے لیے اسلحے کا لائسنس تھا: آسٹریلوی پولیس
- نیو ساؤتھ ویلز میں بندوقوں سے متعلق قانون میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے: پریمیئر کرس منز
دس سالہ بچی، ہولوکاسٹ میں بچ جانے والا شخص اور راہب: بونڈائی حملے میں مارے جانے والے افراد کون ہیں؟