گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، کب بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور خشک جب کہ رات کے وقت تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرنوالہ ،سیالکوٹ ،لاہور نارروال ،فیصل آباد،قصورمیں آندھی کا امکان ہے،ساہیوال ،اوکاڑہ،بہاولنگرمیں بھی جکڑ کے سارتھ بارش متوقع ہے

دوسری جانب کے پی کے بیشترمقامات پرآج موسم گرم اورخشک رہے گا، دیر،مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آزاد کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، بلوچستان اورسندھ کے اکثر مقامات پرموسم گرم اور خشک رہے گا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US