اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئیں

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثںا اللہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی بہتری کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

پولیس ہیڈ کورٹرز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

شہدا کی فیملیز کا خیال رکھنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے،شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی کر کے ہماری حفاظت کی۔

اسلام آباد پولیس کا ایک مطالبہ تنخواہوں میں اضافے کا تھا ،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں بڑھا کر پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر پنجاب میں امن قائم کیا ،پنجاب میں سیف سٹی ، کاونٹر ٹیرارزم اور ڈولفن پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

لاہور میں ڈولفن فورس نہ بنائی جاتی تو اس کا حال کراچی سے بھی برا ہوتا ،وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کو سیف سٹی ادارے کا تحفہ دیا۔

ایک اور موقع دیا جاتا تو پنجاب کے تمام شہروں میں سیف سٹی قائم ہوتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US