شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

image

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی رنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں۔ شہید ہونے والے 29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عبداللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US