معاشی بدحالی سے قوم کو نجات دلائیں گے، آصف زرداری

image

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی قوم کو معاشی بدحالی سے نجات دلائے گی۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست کا مقصد ملک سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ تھا اور ایسا پاکستان ہو جہاں عوام کو سماجی اور معاشی انصاف میسر ہو، ایسا معاشرہ جو ہر طرح کی شدت پسندی اور دہشت سے پاک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: 

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو غربت، مفلسی اور معاشی بدحالی سے ضرور نجات دلوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر دی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اگلا قدم بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US