وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر فرانس روانہ ہوگئے

image

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر فرانس روانہ، وزیراعظم فرانسیسی صدر کی دعوت پر اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ فرانس کے دوران گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم جی 77 میں اہم رکن اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے فرانس کے دورے پر اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم پیرس میں عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے اس دورے پر وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ حنا ربانی کھر اور وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق بھی وفد میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US