فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،چودھری پرویزالٰہی

image

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مجھے ایف آئی اے والے جیل سے لیکر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،پہلی سماعت پر بھی یہی کپڑے تھے آج بھی وہی سوٹ پہنا ہوا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ ہائی کورٹ کا حکم نہیں مان رہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US