اب میری باری ہے کہ خدمت کروں، بلاول بھٹو

image

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب میری باری ہے کہ میں سب کی خدمت کروں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے لیاری ککری فٹ بال گراؤنڈ کا افتتاح کرنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری اور میرے خاندان کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے اور ہم سب نے مل کر 3 نسلوں سے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری کی عوام نے ککری گراؤنڈ سے آمروں کو للکارا تھا جبکہ 2018 میں لیاری کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا لیکن لیاری کے عوام نے ووٹ پر ڈاکے کا انتقام عدم اعتماد کی صورت میں لیا اور لیاری والوں نے جمہوری طریقے سے ایک سلیکٹڈ کو گھر بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب لیول پلینگ ہو تو پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی ہے اور پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی جبکہ اب میری باری ہے کہ میں سب کی خدمت کروں۔ کچھ لوگ نفرت اور تقسیم کی سیاست چاہتے ہیں تاہم دنیا کو دکھایا جب سلیکشن نہیں الیکشن ہوتا ہے تو پیپلز پارٹی جیت جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بلدیاتی الیکشن میں جیالے سوئپ کر چکے ہیں اور ہمیں مل کر بےروزگاری ، مہنگائی کا سامنا کرنا ہے۔ ہم نوجوانوں کو اس ملک میں وہ حصہ دیا جائے جوان کا حق ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کچھ سیاستدان نوجوانوں کو ورغلانا چاہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی تقسیم کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی اور اگر نوجوانوں کو موقع فراہم کیا جائے تو ڈیلیور کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US