کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، صفائی کرنے والے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

image

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کرنے والے نور احمد نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

نور احمد کو مردوں کے بیت الخلاء سے 18لاکھ روپے، ایک موبائل فون اور کچھ اور اشیاء ملیں،نور احمد نے انتہائی ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے اشیاء ائیرپورٹ انتظامیہ کے حوالے کردیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پیسے اور سامان ایک مسافر کا تھا جو کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوچکا تھا،مسافر نے لاہور سے ٹرمینل منیجر کوئٹہ سے رابطہ کیا اور اپنے بھولے ہوئے سامان کی تفصیل بتائی۔

اطمینان ہونے کے بعد مسافر کی رقم اور دیگر سامان ہوائی اڈے پر مسافر کے نامزد کردہ نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US