25جون کے بعدمون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گا

image

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 25جون تک ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 25جون کے بعدمون سون کی بارشیں شروع ہوں گی، 25 جون کی شام سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید 2دن ہیٹ ویو رہے گی۔

کراچی میں ملک کے دیگرعلاقوں کی نسبتاً کم گرمی ہے،ایران،افغانستا ن اور پاکستان میں تقریبا ً ایک جیسا گرم موسم ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دن 12 بجے سے سہ پہر 4بجے تک بغیرضرورت کے گھر سے نہ نکلیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US