عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت اُن سے ملنے کیلئے عدالت پہنچیں۔ پولیس نے کمرہ عدالت کے باہر ہی سے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو آج جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو 10 مئی کو لاہور میں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US