گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی

image

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 25 سے 30 جون تک  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جون سے گرمی کی شدید لہر میں کمی کا امکان ہے جب کہ 24 سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔

بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US