اسلام آباد، گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری

image

اسلام آباد: گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے انسانی جسم کا ٹیمپریچر صرف 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ہیٹ ا سٹروک موت یا مستقل معذوری کا باعث بھی بن سکتا ہے، چکر آنا، سردرد، تیز بخار اور جسم ٹھنڈا ہو جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق ایتھلیٹس اور باہر کام  کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتے ہیں، شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

عوام الناس سے ڈی ایچ او نے اپیل کی ہے کہ اس دوران ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US