سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس: وزیر اعظم، وزیر داخلہ، چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کو نوٹس جاری

image

سپریم کورٹ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے، کل وکیل فیصل صدیقی کے دلائل سنیں گے، تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے حکمنامے میں اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سول اور ملٹری کسٹڈی میں موجود افراد، خواتین اور بچوں کے علاوہ وکلاء، صحافی، سول یا فوجی حراست میں ہیں ان کی تفصیلات جمع کروائیں، کیس کی مزید سماعت 23 جون صبح 9:30 بجے ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US