پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے بھائی گرفتار

image

سوات: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے مفرور رہنما مراد سعید کے بھائی کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے جو ان کے خلاف درج تھے۔ کلیم سعید 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے۔

ذرائع کے مطابق مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو ٹاؤن میونسپل آفس سے پولیس نے گرفتار کیا۔ کلیم سعید کی پی ٹی آئی کے دور میں 16 گریڈ کی ملازمت لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص سوات سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی قیادت کا افغانستان میں روپوش ہونے کا امکان ہے کیونکہ اُن کے کالعدم ٹی ٹی پی کے اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US