حکمران بھیک مانگ کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے، سراج الحق

image

چارسدہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران بھیک مانگ کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بھیک مانگ کر قوم کو شرمندہ کروا رہے ہیں اور ہمارے حکمران بھیک مانگ کر شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور قوم پوچھ رہی ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ؟ ملک میں امن اور خوشحالی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی غلامی سے ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ اس وقت قوم کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے اور یونان میں کرنے والے نوجوان قوم کے حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں جبکہ ملک میں انصاف کا دہرا معیار قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی پٹواری اور تھانے کا سیاسی کلچر عام ہے لیکن حکمرانوں کو عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے۔ ملک میں جو بھی وزیر خزانہ آتا ہے وہ آئی ایم ایف کا غلام ہوتا ہے۔ وفاق کے پی کے کو اپنا حق دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US