شہباز شریف صرف ن لیگ کا وزیراعظم نہیں، بلاول بھٹو زرداری

image

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صرف مسلم لیگ ن کا وزیراعظم نہیں ہے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کا زیادہ وزیراعظم ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی خبروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ والی نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں مثبت طریقے سے سیاست کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں۔ ہمارے لیے وقت کا سیاسی یار مسلم لیگ ن ہے۔ جیسا شہباز شریف کے کام کرنے کا طریقہ ہے وہ پہلے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں، وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے تو مسائل حل ہوں گے۔ ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، تمام حکومتوں اور اداروں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد ہمیں دنیا بھر سے مدد ملی۔ روس یوکرین لڑائی کے باوجود بہت سے ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے رقم رکھنے کا کہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US