لیبیا کشتی حادثہ کیس کا اہم ملزم پشاور سے گرفتار

image

ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ایک ملزم کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار کیا ہے۔

جمعے کو ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ’دران خان ان لوگوں کو غیرقانونی طور پر بھجوانے میں ملوث ہیں جن کی کشتی لیبیا میں ڈوب گئی تھی۔ ملزم کا تعلق جمرود سے ہے لیکن وہ حیات آباد میں رہائش پذیر ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف بھاری رقوم کے عوض لوگوں کو غیرقانونی طور پر ملک سے باہر بھجوانے کے قانونی مائیگرینٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں برس 25 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں چھ پاکستانی جان سے گئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US