اوکاڑہ: ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

image

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی ساتھی ہلاک ہو گئے۔

تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق 3 نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پکار 15 پر اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو ناکہ لگا کر واردات کر رہے ہیں اور پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو باندھ رکھا تھا جنہیں آزاد کرا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہلاک ڈاکووں سے 2 موٹرسائیکل، مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جبکہ پولیس نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US