وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے طویل ملاقات

image

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے فرانس کا دو روزہ دورہ کیا جہاں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

لوٹن ائیر پورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر معظم خان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، شہباز شریف لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے طویل ملاقات کی، یہ ملاقات اڑھائی گھنٹے جاری رہی۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اور الحمد اللہ وہ ٹھیک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اتوارکی صبح لندن سے دبئی پہنچنے کا امکان ہے، وہ تین سے چار دن وہاں قیام کرنے کے بعد حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات خوش گوار رہی، انہیں بتایا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کا پروگرام آئی ایم ایف کے بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت اسحاق ڈار کریں گے۔

دوسری جانب مریم نواز جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہو چکی ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور سے لندن جائیں گی، وہ فیملی ممبران کے ساتھ فریضہ حج کے لئے سعودی عرب جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US