شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر، گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ

image

شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہا ؤغیر معمولی ہو رہا ہے۔

شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہاؤ ساڑھے 3لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدت اور حبس سے بھی گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US