پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 33 فیصد رعایت دے دی

image

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تینوں روزٹرین کی تمام کلاسز کے کرایہ میں 33 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

کرایوں میں رعایت 29، 30 جون اور یکم جولائی کے لئے بکنگ پر ہو گی،کوئی بھی مسافر صرف 2 ٹکٹ پر رعایت لینے کا مجاز ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رعایت عید پر چلائی جانے والی اسپیشل عید ٹرینوں کیلئے نہیں ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US