پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین فوج کی فائرنگ، دو شہری ہلاک: آئی ایس پی آر

image

پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار سے انڈین فوج کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک اور دو ایک شدید زخمی ہے۔

سنیچر کو پاکستانی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ آج صبح تقریباً 12 بجے انڈین فوج نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ستوال سیکٹر میں چرواہوں پر ’بلا اشتعال‘ فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک نئی جیوپولیٹیکل چھتری تلے انڈین فوج ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کو تقویت دینا ہے۔‘

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر انڈیا کے ساتھ ’سخت احتجاج‘ ریکارڈ کروایا جا رہا ہے جبکہ ’پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشمیری زندگیوں کو محفوظ بنانے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’انڈیا کو یاد دہانی کروا رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی نہ کریں کیونکہ اپنی زمین پر نقل و حرکت ان کا حق ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US