پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے گیس بھی چوری کرنے لگے

image

پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے کراچی کی گیس بھی چوری کرنے لگے ہیں ۔

خبررساں ادارے پی پی آئی کے مطابق سہراب گوٹھ پر چوری کی گیس سے بھاری جنریٹرز چلانے کا انکشاف ہوا ہے،بجلی رہائشی اور تجارتی مقاصد کیلئے فروخت کی جارہی ہے۔

پی پی آئی کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے سوئی گیس کمپنی کے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کو خط لکھ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ الآصف اسکوائر پر گیس چوری ہونے کا پتہ چلا ہے۔

افغان مافیا ایس ایس جی سی گیس سے 20 کے قریب ہیوی جنریٹرز چلاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جنریٹرز کے ذریعے بجلی بنا کر غیر قانونی طور پر فروخت کی جاتی ہے۔

جنریٹرز سے حاصل بجلی کے رہائشی اور تجارتی کنکشن فروخت کئے جاتے ہیں۔

پولیس کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی گیس کنکشن افغان نژاد مافیا اور تارکین وطن استعمال کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US