تربت ،خاتون کا خودکش دھماکہ ، ایک پولیس اہلکار شہید

image

تربت  میں کمشنر روڈ پر خودکش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی سی کیچ کے مطابق  دھماکے میں خاتون اہلکار زخمی ہوئیں،خودکش حملہ کرنے والی خاتون تھی۔

دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت بم دھماکے کی مذمت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خاتون اہلکار کے زخمی ہونے پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا ہے۔

دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلہ کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

مکران کے عوام ترقی مخالف عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US