بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شیری رحمان

image

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی  شیری رحمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے25سے 30جون تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے گرمی کی موجودہ لہر میں کمی ہو گی۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ آج سے30جون تک اسلام آباد،راولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

مری، گلیات کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں26سے29جون تک پری مون سون بارش کاامکان ہے۔

بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ محکموں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،سیاحوں کواحتیاط برتنےکامشورہ دیاگیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US