شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر خاتون کی کراچی میں موت ہوگئی

image

جناح ہسپتال کراچی میں مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی کی شناخت ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ  متوفی خاتون ٹک ٹاکر تھی،گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کا تعلق شیخوپورہ سے تھا۔

پولیس کا کہنا  ہے کہ گھر والوں کے پہنچنے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جناح ہسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ہسپتال حکام نے بتایا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے۔

کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US