پشاور میں ایک اور سکھ شہری قتل

image

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ شہری منموہن سنگھ کو قتل کردیا۔

پشاورپولیس ترجمان کے مطابق گلدرہ کے علاقے میں رکشے میں گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے منموہن سنگھ کو قتل کیا۔

واقعے کے فوری بعد منموہن سنگھ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں سکھ برادری کو کئی بار نشانہ بنایا جاچکا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US