نواب شاہ میں دو بسوں میں تصادم، خاتون سمیت 5 ہلاک، 50 زخمی

image

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں دو مسافر بسوں میں تصادم سے پانچ افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر جلبانی کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری مسافر بس سے ٹکرا گئی۔

ہلاک افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے رحیم یار خان اور دوسری خیبر پختونخوا سے کراچی جا رہی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US