پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا

image

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے انتخاب میں شرکت نہ کرنے پر بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالا جس کے بعد اب تک پارٹی سے نکالے گئے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد 24 ہو گئی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بلدیاتی نمائندوں کو نکالے جانے کا فیصلہ پارٹی کے صوبائی صدر نے تحقیقات کے لیے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر کیا۔

پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شاہ فیصل سے عبدالرحمان خان، صدر ٹاؤن سے طاہر پرویز، منگھوپیر سے عاطف حیات، منید الرحمان، سہراب گوٹھ سے حیات اللّٰہ، کورنگی سے امجد حسین اور سہراب گوٹھ سے دولت خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی پالیسی کے خلاف فیصلہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا اور اب تک 24 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US