مجھے حکم ہوا کہ اپنے لوگوں کو سفید لباس پہناو ۔۔ 15 برس تک چرچ میں بطور پادری خدمات سر انجام دینے والے شخص نے اچانک اسلام کیوں قبول کرلیا؟

image

اسلام ایک خوبصورت اور پر امن مذہب جس کے ماننے والے امن و سکون اور بھائی چارے کے حامی ہیں، آج دنیا میں ہزاروں غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں آرہے ہیں کیونکہ اسلام انسان کو وہ سارے حق و حقوق دیتا ہے جس کا وہ حقدار ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے دائرہ اسلام میں آنے کی کہانی بتا رہے ہیں، جو پہلے ایک چرچ کا پادری ہوا کرتا تھا۔ آئیے جانتے ہیں إبراهيم ريتشموند کے قبولِ اسلام کا قصہ انکی اپنی زبانی

اسلام قبول کی سعادت:

ابراہیم بتاتے ہیں کہ، "میں 1 لاکھ افراد کا مذہبی پیشوا تھا اور گزشتہ 15 برس سے کلیسا (چرچ) میں بطور پادری خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ میری رہائش وہیں کلیسا کے ساتھ ہی تھی۔

ایک رات میں نے خواب دیکھا، اور پھر وہی خواب میں نے بار بار دیکھا۔ مجھے خواب میں حکم دیا گیا کہ، "اپنے لوگوں کو سفید لباس پہناو۔"

میں نے سوچا سفید لباس تو مسلمانوں کی نشانی ہے۔ پس میں اشارہ سمجھ گیا اور اپنے تمام پیروکاروں کے ہمراہ کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوگیا، الحمداللّٰہ!

حج کی سعادت:

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم اب حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ میں پہنچ چکے ہیں، اور ارض مقدس پر قدم رکھتے ہی وہ سجدہ ریز ہوگئے۔

واضح رہے چند روز قبل جنوبی افریقہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں پادری سمیت چرچ کے تمام پیروکار بیک وقت کلمہ پڑھ رہے تھے۔ ویڈیو میں موجود شخص اور کوئی نہیں بلکہ ابراہیم صاحب تھے، اس چرچ کے پادری، جن کی وجہ سے پورا کلیسا ایمان لے آیا۔ سبحان اللّٰہ!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US