علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری دوبارہ جاری، 22 اکتوبر کو پیشی کا حکم

image

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی میں نومبر احتجاج کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس میں علیمہ خان کی غیر حاضری پر عدالت نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے پانچ گواہان اور مالِ مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مقدمے کے دس ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ علیمہ خان تاہم عدالت میں پیش نہ ہو سکیں اور ان کی جانب سے حاضری سے معافی کی کوئی درخواست بھی جمع نہیں کرائی گئی۔

عدالت نے ایس پی راول سعد ارشد کو ہدایت دی کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ضامن کی جائیداد سے متعلق دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US