اتوار کے روز غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ فضائی حملے رفاح میں دہشتگردوں کی جانب سے اس کے فوجیوں پر حملے کے جواب میں کیے گئے تھے۔ دوسری جانب غزہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق، تازہ اسرائیلی حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
- اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
- غزہ میں ہسپتال ذرائع کے مطابق، تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں 44 افراد مارے گئے ہیں
- قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد فریقین نے جنگ بندی اور مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا
- نیو یارک، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، میامی اور لاس اینجلس سمیت امریکہ کے شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف 'نو کنگز' کے عنوان سے ہونے والے مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل کا ایک بار پھر جنگ بندی پر عملدرآمد کا اعلان