آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی، رونمائی کیلئے 31 جولائی کو پاکستان پہنچے گی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی 31 جولائی سے 4 اگست تک پاکستان میں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول شیئر کیا گیا۔ شیڈول کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کا آغاز 27 جون سے ہوگا جس میں ٹرافی کو 18 ممالک کا ٹور کرایا جائے گا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کا آغاز بھارت سے ہوگا۔ 15 جولائی کو ٹرافی نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں سے ہوتے ہوئے آسٹریلیا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

31 جولائی کو ٹرافی پاکستان پہنچنے کے بعد سری لنکا، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس، انگلینڈ، ملائیشیا سے ہوتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچے گی۔ شیڈول کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی 4 ستمبر کو واپس بھارت پہنچے گی جس کے بعد ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اُلٹی گنتی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی طرف سے بھارت میں کھیلے جانے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

The #CWC23 Trophy in space 🌠🤩

The ICC Men's Cricket World Cup 2023 Trophy Tour is HERE 👉 https://t.co/UiuH0XAg1J pic.twitter.com/48tMi6cuHh

— ICC (@ICC) June 26, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US