سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

image

لوئر کوہستان میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

اس حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 2بچوں سمیت 4افرادزخمی ہوئے۔

حادثہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب گاڑی بشام سے کولی پالس جا رہی تھی کہ کھائی میں گر گئی، پولیس کا کہناہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا جبکہ مقامی افراد نے جاں بحق ہونے والوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US