نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو 4 جولائی کو طلب کر لیا

image

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو نیب نے 4 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیش کے لئے 7 جون کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 7 جون، 12 جون اور 23 جون کو طلب کیا گیا لیکن آپ تفیش میں شامل نہیں ہوئیں۔

نیب نے تحقیقات کے لئے بشریٰ بی بی کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US