عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

image

اسلام آباد: حسب روایت ہر سال کی طرح امسال بھی عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت چند روز قبل تک اسلام آباد میں 40 سے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے فی کلو سے زائد قیمت پہ فروخت کیا جا رہا ہے۔

عروس البلاد کراچی میں چند دن قبل تک 100 روپے میں چار کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت بڑھا کر 100 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں عید االاضحیٰ کی آمد سے قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اچانک 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، اس وقت ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ چند دن قبل تک وہ 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بطور خاص ٹماٹر، ادرک، کچے پپیتے، ہری مرچ، پیاز، لہسن اور لیموں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے طلب بڑھتے ہی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ کل پاکستان میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US