عید الاضحیٰ سے قبل کئی اے ٹی ایمز خراب، کئی میں کیش ختم

image

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ سے متعدد شہروں میں کئی اے ٹی ایمز خراب ہوگئی ہیں جب کہ کئی میں کیش ختم ہو گیا ہے۔

بینکوں کے صارفین کے مطابق اے ٹی ایمز خراب ہونے کے بعد کئی بینکوں کی ہیلپ لائنز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ سے قبل اے ٹی ایمز خراب ہونے یا ان میں کیش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت کوفت و دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، افسوسناک امر ہے کہ شنوائی بھی نہیں ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں نے تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ عید الاضحیٰ اور اس کے بعد کے دن وہ کیسے گزاریں گے؟ کیونکہ سرکاری تعطیلات آئندہ کئی دن تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ عید الطفر اور عید الاضحیٰ سمیت اہم تہواروں کے مواقع پر بینکوں کی اے ٹی ایمز کا خراب ہونا، کیش کا ختم ہونا اور یا پھر لنک کا ڈاؤن ہونا معمول بن چکا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US