ملک بھر میں نمازِ عید، سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوا

image

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد ہوا، جڑواں شہروں سے نمازیوں کی بڑی تعداد نے فیصل مسجد میں نمازِ عید ادا کی۔

پاکستان میں آج عید الاضحیٰ کا پہلا دن مذبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ شہری نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ قربانی کے مراحل ختم ہونے کے بعد گوشت کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ شہرِ کراچی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ پولو گراؤنڈ اور سبیل والی مسجد میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔ گورنر سندھ اور میئر کراچی نے بھی پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد ہوا جبکہ شہر کے مخلتف علاقوں میں بھی چھوٹے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

کوئٹہ میں مرکزی جامع مسجد پی اے ایف ایئربیس سمنگلی میں نماز عید کا اجتماع ہوا جبکہ راولپنڈی میں کم و پیش 500 سے زائد مقامات پر عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی گئی۔

پشاور کی بات کی جائے تو نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کا عمل جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US