ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم شہباز شریف

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے عبد وزیراعظم شہباز شریف پاک افغان سرحد پر تعینات فوجیوں کے ہمراہ عید منانے پہنچے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی فوجیوں کے ہمراہ عید منائی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کے عوام کو بھی عید کی مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امیر قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک باد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US