ملک کو بے نظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے، آصف علی زرداری

image

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زراری نے کہا ہے کہ ہم ملک کو فلاحی ریاست بنا کر بے نظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا  کہ آج کا دن ہمیں قربانی، صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ عید کی خوشیوں میں غریب اور معاشی طور پر کمزور افراد کو بھی شریک کیا جائے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر بھارتی جبر کے شکار کشمیری بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو یاد رکھا جائے۔ وطن کے اُن بہادر بیٹوں کوبھی یاد رکھیں جو دن رات دھرتی کی حفاظت کرتے ہیں۔ شہیدوں کو یاد رکھا جائے جنہوں نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ آج کے دن ملک کو ہر طرح کی شدت پسندی سے پاک کرنے کا عہد کیا جائے۔ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کی نماز زرداری ہاؤس میں ادا کی۔ نمازِ عید کے بعد آصف زرداری کارکنان سے ملے اورعید کی مبارکباد بھی دی۔ سابق صدر آصف زرداری نے قوم اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US