کراچی کی مرکزی مویشی منڈی میں کھربوں روپے کا کاروبار ریکارڈ

image

عیدِ الاضحیٰ پر جانوروں کی خریداری کے موقع پر کراچی کی مویشی منڈی میں 7 لاکھ کے قریب جانور فروخت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی منڈی میں 2 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سودے ہوئے۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں 95 فیصد سے زائد چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔

مویشی منڈی کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی مویشی منڈی میں 7 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے جن میں 6 لاکھ سے زائد بڑے جانور جبکہ ایک لاکھ سے زائد چھوٹے جانور موجود تھے۔

انتظامیہ کے مطابق تقریباً 10 ہزار اونٹ بھی منڈی میں لائے گئے تھے۔ عید کے آخری روز صرف 10 فیصد جانور مویشی منڈی میں بچے تھے۔

دوسری طرف ایک اندازے کے مطابق کراچی میں قصابوں کا کاروبار 4 ارب روپے تک جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US