جہلم: ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ سمیت 4 افراد جاں بحق

image

جہلم: سوہا وہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ہیں، نعشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ راجہ مبین اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج کے بہنوئی اور بھانجا بھی شامل ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے ہوئے تھے۔

جہلم پولیس کے مطابق ڈوب کر جاں بحق والوں کی شناخت راجہ مبین، عامر، عبداللہ اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US