کراچی: کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔
علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے پانچ سال کے بچے کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے، بچے کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
علاقہ پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے لیکن فی الوقت حتمی طور پر کچھ بھی کہنا نا ممکن ہے۔