وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل جاپان کا دورہ کریں گے

image

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اپنے 4 روزہ جاپان کے دورے پر جاپان سے طویل وقفے کے بعد قیادت کی سطح پر رابطہ کریں گے۔ وزیر خارجہ جاپانی ہم منصب یوشیما ساحیاشی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اس دورے پر جاپان کے وزیراعظم فومیوکشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جاپانی مشیر قومی سلامتی ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات طے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ کی جاپان میں پاکستانی افرادی قوت کی درآمد سے متعلق گفتگو بھی متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US